49

پتوکی: رات 10 بجے تمام دکانیں بند کرنے کا حکم

پتوکی: (فیضان علی) تحصیل پتوکی میں کرونا وائرس کے پیش نظر رات 10 بجے کے بعد میڈیکل سٹور کے علاوہ تمام مارکیٹیں. ہوٹلز بند رہیں گے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آصف علی ڈوگر نے چیف آفیسر تحصیل کونسل پتوکی. تحصیلدار پتوکی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پتوکی. چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی. چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھولنگر. نائب تحصیلدار کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ رات 10بجے حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے. چیف آفیسر پتوکی علامہ اقبال روڈ. شاہراہ قائداعظم. ہلہ چوک. اسٹیشن چوک. پرانی منڈی. چونیاں روڈ اورشہر بھر کے تمام بازاروں کا دورہ کریں گے اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں